نارووال:پتنگ بازوں اور فروشوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پرشہری سراپا احتجاج

نارووال:(حسن نواز )پتنگ باز وں، فروشوں ، بنانے اور اڑانے والوں کےخلاف شہر ی سراپا احتجاج بن گئے۔

شہریوں نے ڈی پی او نارووال سے درخواست کی ہے تمام پولیس افسران کو ہدایت کریں کے اپنے اپنے علاقوں میں پتنگ بازی اور پتنگ فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

ڈی پی او ملک نوید نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو سخت ہدایات کا مراسلہ بھی جاری کردیا گیاجس کے مطابق تمام سرکل افسران و ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں موجود پتنگ فروشوں اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں،پولیس کی طرف سے پٹرولنگ کے نظام کو مو ثر بنانے اور خصوصاً ویک اینڈ اور چھٹی کے ایام میں سپیشل موٹر سائیکل سکواڈ اور پولیس موبائل ٹیمیں تشکیل دے کر پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کھیلنے والوں کے خلاف بھرپور آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

شہریوں نے کہا پولیس کے علاوہ ضلع بھر میں موجود سیاسی و سماجی اور مذہبی نمائندوں کے ذریعے کمیٹیاں تشکیل دے کر شہریوں میں پتنگ بازی کے ذریعے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا جائے۔