راولپنڈی (مشرق نیوز) پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد کا معاملہ ، آئی سی سی وفد نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے مختلف انکلوژر کا دورہ کر کے انتظامات جائزہ لیا ۔ بدھ کو پی سی بی حکام نے وفد کو راولپنڈی سٹیڈیم کے انتظامات اور تیاریوں پر آگاہ کیا گیا،آئی سی سی وفد کو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ بھی دی گئی ۔ آئی سی سی وفدمیں سینئر منیجر و ایونٹ آپریشنز سارا ایڈگر، منیجر عون زیدی شامل ہیں ۔
آئی سی سی وفد کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ ، انتظامات کاجائزہ لیا

















