استحکام پاکستان پارٹی، شاہدرہ پولیس کی پتنگ بازوں کیخلاف آگاہی مہم

شاہدرہ: (نمائندہ خصوصی)پاکستان استحکام پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کے احکامات کی روشنی میں پتنگ بازی کیخلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے اس حوالے سے شاہدرہ پولیس بھی متحرک ہے جو کہ پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے بروقت اقدامات کررہی ہے۔

پاکستان استحکام پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی سربراہی میں این اے 117شاہدرہ میں عبدالعلیم خان کے چیف کوآرڈی نیٹر میاں خالد نے پتنگ بازی کیخلاف خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پتنگ بازی کھیل نہیں بلکہ خونی کھیل ہے جس کی وجہ سے کئی خاندانوں کے چراغ گل ہوچکے ہیں اور اس کی روک تھام کیلئے بروقت اقدامات وقت کی ضرورت ہے اور شہری بھی پتنگ بازی کیخلاف مہم میں استحکام پاکستان پارٹی کا ساتھ دیں تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویڑن کو عملی جامہ پہنایا جاسکے جبکہ شاہدرہ پولیس نے کہا ہے پتنگ باز کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔