اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عمران خان، بشریٰ کے پروڈکشن آرڈر ،عدالت نے 4 اپریل کو طلب کرلیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج طاہر عباس سپرا نے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیا بانی پی ٹی آئی کو 4 اپریل کو عدالت لایا جائے۔
قبل ازیںعدالت نے بانی پی ٹی آئی کےخلاف 6 مقدمات اور بشریٰ کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی،دوران سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پی ٹی آئی کے وکلاءپیش ہوئے،عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک کے ذریعے حاضری نہ لگوائی جا سکی،اڈیالہ جیل کے حکام نے توہین عدالت نوٹس پر تحریری جواب اور ٹیکنیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔
جیل حکام کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا سرور ڈاﺅ ن ہونے کے باعث بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری ممکن نہیں ہو سکی،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت کو بتایا ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری سے متعلق معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے،عدالت کے حکم کے باوجود ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کی ضمانتوں پر سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی۔
عمران خان، بشریٰ کے پروڈکشن آرڈر ، 4 اپریل کو عدالت طلب


















