عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی
اسلام آباد(بیورورپورٹ) عالمی بینک نے پاکستان کو2 منصوبوں کےلئے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دےدی،تفصیلات کے مطابق عالمی بینک پاکستان کو 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ کےلئے فراہم کرے گا، منصوبے کے تحت شہریوں اور فرموں کےلئے ڈیجیٹل طور پر فعال عوامی خدمات کی فراہمی کی توسیع میں معاونت کرے گا،اسی طرح دوسری فنانسنگ عالمی بینک 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر سندھ بیراجز امپروومنٹ پراجیکٹ کے لیے فراہم کرے گا، منصوبے کے تحت سیلاب سے بچاو اور سندھ کے 3 بیراجوں کی حفاظت اور انتظام میں بہتری میں معاونت ملے گی۔


















