فیصل آباد(بیورو رپورٹ) فیصل آباد کے علاقہ میانی میں اینٹوں کے بھٹے پر مٹی کا تودا گرنے سے بھٹہ مزدور کے دو کمسن بچے جاں بحق، بیوی اور دو بیٹیاں شدید زخمی ہو گئیں۔ تفصیل کے مطابق چوہدری اینٹ بھٹے پر کام کرنے والے محنت کش اشرف کے اہل خانہ اینٹیں بنا رہے تھے کہ اسی دوران مٹی کا تودہ ان پر گر گیا۔ مٹی کے نیچے دب کر اشرف کے دو بیٹے 5 سالہ طیب اور 10 سالہ علی حسنین دم گھٹنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ اس کی بیوی اور دو بیٹیاں زخمی ہو گئیں۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔ تھانہ روشن والا پولیس نے جاں بحق بچوں کی لاشیں ہیلتھ سنٹر ڈجکوٹ منتقل کر دیں۔ متاثرہ خاندان اوکاڑہ کا رہائشی ہے۔
فیصل آباد، اینٹوں کے بھٹے میں مٹی کا تودا گرنے سے 2 کمسن بچے جاں بحق
















