لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کو مزید اختیارات دے کر با اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کو با اختیار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سلیکشن کمیٹی کو با اختیار دیکھنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں وہ سلیکشن کمیٹی کو مزید اختیارات بھی سونپنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور پھر چئیرمین محسن نقوی سلیکشن کمیٹی کسی کے معاملے میں دخل نہیں دیں گے۔ذرائع کے مطابق کپتانی کے حوالے سے بھی اب سلیکشن کمیٹی کو اختیار دیا جائے گا، سلیکشن کمیٹی سمیت جس شعبے کو بھی بااختیار بنایا جائے گا وہی جوابدہ بھی ہو گا، چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے ساتھ دیگر سلیکٹرز کا فیصلہ ایک ہفتے کے اندر ہو گا۔قومی ٹیم کے کوچز کا فیصلہ التواءکا شکار ہے اس لیے اب قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کا بھی جلد از جلد فیصلہ کیا جائے گا، پی سی بی نے کوچز کے حتمی فیصلے کے لیے ایک ہفتے کا ٹارگٹ رکھ لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی اب بھی غیرملکی کوچز کی تقرری کےلئے پرامید ہے کیونکہ پی سی بی کی پہلی ترجیح ہی غیر ملکی کوچز ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کاقومی سلیکشن کمیٹی کو مزید اختیارات دے کر با اختیار کرنے کا فیصلہ
















