کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک معاشرے میں بہتری نہیں آسکتی : جویریہ عباسی

لاہور (مشرق نیوز) نامور اداکارہ جوےریہ عباسی نے کہاکہ ملک سے محبت کا اظہار کرنے کیلئے کوئی خاص دن نہیں بلکہ ہمیں ہر روز کسی نہ کسی اچھے اقدام سے ملک سے اپنی محبت کا اظہار کرنا چاہیے ،پاکستان کے قیام کےلئے ہمارے بڑوں نے جتنی قربانےاں دی تھےں بدقسمتی سے ہم نے انہیں فراموش کر دیا ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کیلئے جدوجہد کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والوں کاخون آج بھی ہم پر اےک قرض کی طرح ہے ۔ ہم سب کی ذمہ دار ی ہے ہے کہ اتحاد و یگانگت سے پاکستان کی تعمےر و ترقی مےں اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کا سب سے بڑا المیہ کرپشن ہے اورجب تک اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا نہیں جاتامعاشرے مےں بہتری نہےں آسکتی ۔ اس کے خاتمے سے ہی پسے ہوئے طبقات کو صحت اورتعلیم کی معیاری سہولتیں مل سکیں گی بصورت دیگر یہاں امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جائے گا۔ کرپشن نے ہمارے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے جس سے ہم ترقی کی بنیادنہیں رکھ سکتے ۔