دہشت گرد حملے کی مذمت ہی نہیں جواب بھی دینگے: وفاقی وزیر داخلہ

راولپنڈی (مشرق نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے حملے پر درعمل دیتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم اس حملے کی خاموشی سے مذمت نہیں کریں گے بلکہ جواب دیں گے، ہم اس حملے کا ایسا جواب دیں گے کہ یاد رکھا جائیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اکٹھی ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید ہوئے، جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔