پشاور (بیورورپورٹ)عدالت میں عدم پیشی پر صوبائی وزیرعدنان قادری سمیت 24 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے،پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کو تھانہ حیات آباد پولیس چیک پوسٹ پرتوڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں عدم پیشی پرصوبائی وزیرعدنان قادری سمیت 24 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے،عدالت نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو ملزمان کو 30 مارچ تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا، ملزمان پر9 مئی کو تھانہ حیات آباد میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ اور تھوڑ پھوڑ کا الزام ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30 مارچ ملتوی کردی۔
توڑ پھوڑ کیس، صوبائی وزیرعدنان قادری سمیت 24 ملزموں کے وارنٹ گرفتاری
















