9مئی کے ملزموں کی درخواست ضمانت پر حکومت کو نوٹس

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عدالت عظمیٰ نے 9مئی کے 6ملزموں کی درخواست ضمانت پرپنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا ملزموں نے املاک کو کیا نقصان پہنچایا؟ کیا اسلحہ برآمد ہوا؟کیا دفعات لگائی گئی ہیں؟وکیل نے کہا تعزیرات پاکستان کی جتنی شقیں ہیں ساری لگادی گئیں، ملزم کسی سیاسی جماعت کے عہدیدار نہیں بلکہ دکاندار ہیں۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاسی سی ٹی وی ویڈیو سے شناخت کر کے ملزموں کو پکڑا گیا،کیا ملزموں سے موبائل فونز برآمد کیے؟ملزموں کے وکیل نے کہا عدالت نوٹس کر کے مکمل ریکارڈ منگوا لے۔