اسلام آباد:(بیورورپورٹ) دفتر خارجہ نے آئی اے ای اے وفد کے دورہ پاکستان کی خبروں کو جھوٹ قرار دےدیا۔
دفتر خارجہ نے کہا آئی اے ای اے کا کوئی عہدےدار پاکستان کا دورہ نہیں کر رہا نہ ہی مستقبل قریب میں آئی اے ای اے کےساتھ کوئی بات چیت کا منصوبہ ہے،اعلیٰ سطح وفد کے دورہ پاکستان کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
ترجمان نے کہا ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے فروری 2023 میں پاکستان کا دورہ کیا اور اس موقع پر وزارت نے میڈیا کو بریفنگ جاری کی تھی تاحال کوئی دورہ نہیں ہورہا۔
آئی اے ای اے وفد کی دورہ پاکستان کی خبریں جھوٹ ہیں،دفتر خارجہ


















