مردم شماری ممکن بنانا قابل تعریف، ڈیٹا ملکی ترقی میں سٹریٹجک اثاثہ ہے، احسن اقبال

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر منصوبندی احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس میں ڈیجیٹل مردم 2023 کے کامیاب انعقاد پر ادارہ شماریات کو مبارکباد دی گئی۔

اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاادارہ شماریات کی طرف سے ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کو ممکن بنانا قابل تعریف ہے،ڈیٹا کسی بھی ملکی ترقی میں سٹرٹیجک اثاثہ ہے،مردم شماری سے حاصل ہونے والے ڈیٹا سے فائدہ اٹھانے کےلئے کام کرنا ہے، یقین ہے ڈیٹا کی بنیاد پر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے گا۔

احسن اقبال نے کہاڈیٹا فیصلہ سازی کے معیار کو بڑھائے گا، مردم شماری سے فائدہ اٹھانے کا وقت آگیا ، مردم شماری پر قومی اتفاق رائے ہوا ، ادارہ شماریات یونیورسٹیوں کےساتھ بھی روابط کو فروغ دیں گے ،طلبہ ،محققین ڈیٹا سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاآبادی میں اضافے کارحجان خطرناک ہے،آبادی میں اضافے کی شرح کم کرکے پیداوار کو بڑھانا ہے،صوبے آبادی کی شرح کم کرنے پرکام کریں،آدھے بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں ،ذہنی استعدادکارمتاثر ہو رہی ہے،ڈیٹا کے استعمال سے ملکی ترقی و منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔