لاہور(ایم این پی)پی سی بی نے شین واٹسن کو سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کوچ بنانے کی پیشکش کردی۔
مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق شین واٹسن کو پی سی بی کی جانب سے 2 ملین ڈالر سالانہ تنخواہ پر مینز کرکٹ ٹیم کا کوچ بنانے کی پیشکش کی گئی ، معاہدے پر دستخط ہونے کی صورت میں واٹسن ممکنہ طور پر پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کوچ بن سکتے ہیں۔
رپورٹ میں شین واٹسن کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیاشین واٹسن شاید پیشکش کو قبول نہ کریں، بتایا جارہا ہے واٹسن شاید پیشکش کو سنبھالنے میں دلچسپی اس لیے نہیں رکھتے کیونکہ وہ طویل عرصے تک اپنے خاندان سے دور نہیں رہنا چاہتے۔
شین واٹسن کو سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کوچ بنانے کی پیشکش

















