اسلام آباد: ( ) قومی اسمبلی نے 7 آرڈیننس کی مدت میں توسیع ، غزہ کے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف قرارداد قرارداد منظور کرلی ۔
قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا، مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی بننے والی 5 خواتین نے حلف اٹھایا، قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے والے ارکان کی تعداد 316 ہوگئی ۔
اپوزیشن نے حکومت کے آرڈیننس مسترد کر دیئے، قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا آرڈیننس پاکستان کو بیچنے کیلئے ہیں، آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد کو مسترد کرتے ہیں۔
قومی اسمبلی،7 آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی قرار داد منظور


















