ڈی سی اسلام آباد کی سزا کےخلاف اپیل پر نیا بنچ تشکیل


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی سزا کےخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر نیا بنچ تشکیل دےدیا گیا،بنچ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے تشکیل دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بدھ کوسماعت کریں گے،واضح رہے گزشتہ سماعت پر جسٹس طارق محمور جہانگیری نے کیس سننے سے معذرت کی تھی۔