فیروز والہ: (شہباز بھٹی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر میونسپل ٹاﺅن کمیٹی فیروز والہ کے سی ای اوایم شبیر کوڑا کرکٹ اور جی ٹی روڈ پر صفائی کرانے کےلئے متحرک رہے، سی ای او میونسپل ٹاﺅن کمیٹی فیروز والہ خود کھڑے ہو کر ڈیوٹی دینے لگے۔
مین جی ٹی روڈ سمیت مختلف علاقوں سے کوڑا کچرا صاف کرا کر علاقے کی خوبصورتی کو بحال کردیا گیا تفصیلات کے مطابق مختلف علاقوں میں میونسپل ٹاﺅن کمیٹی کے ٹریکٹرز اور دیگر مشینری نے صفائی آپریشن میں حصہ لیا جبکہ خاکروب نے فیروز والہ کے مختلف علاقوں میں اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے گلیوں اور محلوں کو مکمل طور پر پر صاف کردیا۔
میونسپل ٹاﺅن کمیٹی کے ملازمین سے صفائی آپریشن کے دوران سینکڑوں ٹن کوڑا کرکٹ مختلف علاقے سے اٹھا لیا،اس موقع پر شہریوں نے کوڑا کچرا اور صفائی کرانے پر سی ای او فیروز والہ اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور اقدام کو خوب سراہا گیا۔
سی او میونسپل ٹاون کمیٹی متحرک ،فیروز والہ کے علاقوں کی خوبصورتی بحال
















