پی ٹی آئی کاعادل راجہ اور حیدر مہدی سے اعلان لاتعلقی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے یوٹیوبرز عادل راجہ اور حیدر مہدی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی رہنماو¿ں نے ویڈیو بیان میں کہا پارٹی کا عادل راجہ ،حیدر مہدی سے کوئی تعلق نہیں،عوام دونوںپر اعتماد نہ کریں، پی ٹی آئی کا اپنا میڈیا وترجمان ہیں، صرف پی ٹی آئی میڈیا و ترجمان سے جاری بیانیہ ہی تسلیم کیا جائے۔

اسد قیصر نے کہایوٹیوبر چند دن سے شیر افضل مروت کےخلاف باہر سے بیٹھ کر مہم چلا رہے ہیں، یوٹیوبرز شاہ محمود قریشی اور پرویز الٰہی کےخلاف بھی مہم کرتے رہے،آئین و قانون کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، بانی پی ٹی آئی کا بیان واضح ملک اور فوج میری ہے،پی ٹی آئی رہنما نے مزیدکہاآئین و قانون کی بالادستی و سول سپرمیسی چاہتے ہیں، عادل راجہ ،حیدر مہدی کے پروپیگنڈے پر اعتماد نہ کریں،دونوں سے پارٹی کاکوئی تعلق نہیں۔