دہشتگردی میں افغان باشندوں کے ملوث ہونے کی تصدیق

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان میں ہونےوالے دہشتگرد حملوں میں افغان نژاد ٹی ٹی پی کارندوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

28فروری کو شمالی وزیرستان میں مارے گئے 6دہشتگردوں کی شناخت کا عمل مکمل ہونے پرہلاک دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہونے کی تصدیق ہوئی ، پاکستان میں کالعدم ٹی ٹی پی جیسے دہشتگرد نیٹ ورک کو افغان دہشت گردوں کی پشت پناہی حاصل ہے،رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے آپریشن کے دوران خودکش حملہ آورکے مارے جانے کی تصدیق بھی کردی۔