کوئٹہ:(بیورورپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بلوچستان کے لاپتہ افراد کامسئلہ حل کرنے کیلئے تمام جماعتوں کوپارلیمانی کمیٹی بنانے کی دعوت دیتے ہوئے کہاہے مسئلے کا حل ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے،محمود اچکزئی صدارتی امیدوار بن رہے ہیں تو خود کو قوم پرست نہ کہیں ، مفاہمت کے میثاق کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں سے مفاہمت کی ابتدا کریں گے، وزارتیں نہیں سنبھالیں گے مگر حکومت کو بھرپور ان پٹ دیں گے، سب فریقین کو مصالحت کی بنیاد پر انگیج کریں گے۔
نئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی و پی پی کے دیگر اراکین کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا 2008کے مقابلے میں پیپلزپارٹی کا موجودہ وزیر اعلیٰ مضبوط و قابل ہے، لاپتہ افراد کا مسئلہ اہم ہے، پارلیمانی کمیٹی بہتر تجاویز دے سکتی ہے، پارلیمان میں تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ، صوبے کے مسائل بہت سارے ہیں اگر نیک نیتی کےساتھ حل کریں گے تو مثبت نتائج آئیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاپی پی کے فلسفے ، نظرئیے کے مطابق بلوچستان میں حکومت چلائیں گے، بینظیر بھٹو کی مفاہمتی سوچ کےساتھ چلیں گے، کوشش ہوگی صوبے بھر میں پارلیمان سے باہر موجود سٹیک ہولڈرز کےساتھ بھی مصالحت کرتے ہوئے چلیں،کوئی ایک شخص یا سیاسی جماعت بلوچستان کے مسائل کا مقابلہ کرنے کی کوشش کرے تو مشکل ہوگی، نیشنل ایکشن پلان کے مطابق دہشتگردوں ، انتہاپسندوں کا مقابلہ کریں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا پورے ملک اور خاص طور پر بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ متنازع و گھمبیر ہے ،کوشش ہوگی مفاہمتی پالیسی کے مطابق پارلیمان میں کمیٹی بنائیں، تمام سیاسی جماعتوں کو مسئلے پر مل بیٹھنے کی دعوت دیتے ہیں،اتفاق رائے سے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے،پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے، کوشش ہے بلوچستان کے عوام کو قربانیاں نہ دینی پڑیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاچارٹر آف ری کنسیلیشن بہت ضروری ہے ، شہید بےنظیر بھٹو کا فلسفہ بھی مفاہمت کا تھا ، ملک کی فالٹ لائنز کو مفاہمت سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے،نہیں چاہتے کوئی ملکی فالٹ لائنز کا فائدہ اٹھائے،صوبوں کی خود مختاری کےلئے وفاقی حکومت کو تجاویز دیتے رہیں گے، اسلام آباد میں بیٹھ کر بلوچستان و چھوٹے صوبوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے،پیپلزپارٹی کے تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں،احتجاج قوم پرست جماعتوں اور صدارتی امیدوار لانا سنی اتحاد کونسل کا حق ہے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















