راولپنڈی (بیورورپورٹ) شمالی وزیرستان میں آپریشن،سکیورٹی فورسز نے 6دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔
ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا سمیت دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہے، دہشت گردوں سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک سپاہی بھی زخمی ہوا،علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
شمالی وزیر ستان میں آپریشن،6دہشت گرد ہلاک ،سپاہی زخمی


















