پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی فراہم کردی ،ڈپٹی کمشنر ننکانہ

ننکانہ صاحب:(نصر اقبال)ضلع ننکانہ میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیاڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چودھری ارشد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔پولیو کی افتتاحی تقریب میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر امین ، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر چودھری ارشد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں پولیو ٹیموں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے پولیو ٹیموں کے ساتھ پولیس کے جوان بھی تعینات کیے گئے ہیں، ضلع ننکانہ صاحب میں پولیو مہم یکم مارچ تک جاری رہے گی ، پولیو مہم کے دوران 02 لاکھ 80 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

چودھری ارشد نے ضلع ننکانہ میں مجموعی طور پر 1198 ٹیمیں پولیو کے قطرے پلانے کا قومی فریضہ سرانجام دے رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 1096 موبائل، 72 فکسڈ اور 30 ٹرانزٹ ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا قومی فریضہ سر انجام دے رہی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ایمانداری اور جانفشانی سے ڈیوٹی سر انجام دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ والدین اور اساتذہ کا پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔