رینالہ خورد:( عثمان جاوید )رینالہ خورد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے چار ارکان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان سے نقدی رقم، طلائی زیورات، موٹر سائیکلز اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔
تھانہ صدر رینالہ کے ایس ایچ او رب نواز وٹو نے پریس کلب رینالہ خورد کے قلم کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان رانا اور اے ایس پی سرکل رینالہ عدنان گل کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے 4کارندے گرفتار کر لیے گئے۔
ملزموں کے قبضے سے4موٹر سائیکلز، دو لاکھ روپے نقدی، دو تولہ طلائی زیور مالیتی چار لاکھ پچاس ہزار روپے اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ملزمان کی شناخت ابرار علی، علی اعظم سکنائے 20 ٹو ایل، علی وقاص سکنہ 7 ون آر اور ارشاد سکنہ 33 ٹو آر کے ناموں سے ہوئی، ایس ایچ او رب نواز وٹو نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی معافی کے مستحق نہیں ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
رینالہ خور پولیس کی کارروائی، ڈکیت گینگ 4ارکان گرفتار
















