فیصل آباد:( بیورو رپورٹ )ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار کے زیر اہتمام انٹرکالجزاورٹیکنیکل اداروں کی طالبات کے مابین کروشیا کے کام کے حوالے سے مقابلہ ہوا،فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ووکیشنل انسٹیٹیوٹ،ٹیوٹا،ٹیکنیکل کالجز کی طالبات نے کروشیا کے کام میں حصہ لیا۔
ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالدہ رفیق،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آمنہ عالم،مینجر صنعت زار زاہدہ ناز کے علاوہ چنیوٹ،جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ڈپٹی ڈائریکٹرز سوشل ویلفیئر بھی موجود تھے۔
کروشیا مقابلہ کی شرکاءپوزیشن ہولڈرز طالبات میں انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔مینجر صنعت زار نے بتایا کہ مقابلہ کے انعقاد کا مقصد ہاتھ کے کام کو پروان چڑھاناہے۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے مقابلہ کے انعقاد کو سراہا اور صنعت زار کے اقدامات کی تعریف کی۔
ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار کے زیر اہتمام مقابلے
















