فیسکو ریجنل ٹریننگ سنٹر میں روڈ سیفٹی آگاہی نشست

فیصل آباد:( بیورو رپورٹ ) فیسکوسٹاف کیلئے سیف موٹر سائیکل رائیڈنگ، ہیلمٹ اوربیک ویومررزکے استعمال اور پتنگ کی ڈور سے بچاو کو یقینی بنانے کے لئے فیسکو ریجنل ٹریننگ سنٹرمیں روڈسیفٹی آگاہی و تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا،مہمان خصوصی فیسکوکے ڈائریکٹر (ایچ ایس ای اینڈ کیو اے) زبدة الضیاءتھے۔ آگاہی کیمپ میںحاضرین کو ٹریننگ بھی دی گئی۔

حسنین نے موٹر سائیکل ڈرائیونگ کے دوران پیش آنیوالے حادثات سے متعلق آگاہ کیا اوربتایا کہ ہیلمٹ حادثہ کی صورت میں سر کی چوٹ کی شدت کو ستر فیصد تک کم کر دیتا ہے جس سے انسانی جان کو مہلک حادثہ سے بچایا جا سکتا ہے ۔ حادثات کی ایک بڑی وجہ دوران سواری موبائل فون کا استعمال ہے جسکی وجہ سے روزانہ کئی سوار حادثات کا شکار ہو جاتے ہیںاورانھیں زندگی بھر کی معذوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

ڈائریکٹر ایچ ایس ای فیسکو زبدة الضیاءنے کہا کہ حکومتی اداروں میںاس طرح کے تربیتی سیمینارز سے ملازمین کو دوران ڈرائیونگ حفاظتی اقدامات سے آگاہی حاصل ہوتی ہے اور وہ محفوظ طریقے سے ڈرائیونگ کرتے ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سیفٹی فیسکو محمد امجد، ایکسئین ایم اینڈ ٹی سعید رضا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آ ر ٹی سی شاہد محمود اور عمر فاروق، سیفٹی انسپکٹر احمد عدیل ساجد، امجد علی، اسرار الحق، عثمان سلیم، محمد شفیق اور ملازمین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ سیمینار کے اختتام پر شرکاءمیں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔