مراد علی شاہ کی ہیٹرک،تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ سندھ کی بھاگ دوڑ سنبھال لی

کراچی:(بیورورپورٹ)مراد علی شاہ کی ہیٹرک،112ووٹ لیکر تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے۔

قائد ایوان کے انتخاب کیلئے سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا،انتخاب کا عمل مکمل ہونے کے بعد سپیکر سندھ اسمبلی نے اعلان کیا پیپلزپارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ 112ووٹ حاصل کرکے وزیراعلیٰ سندھ بن گئے، ایم کیو ایم کے علی خورشیدی کو36ووٹ ملے،مجموعی طور پر 148ووٹ کاسٹ کیے گئے،پہلی بار 2تہائی اکثریت سے کامیابی سمیٹی۔

پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد ارکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا،ایوان میں شدید احتجاج کیا،سپیکر ڈائس کے سامنے آکر دھاندلی زدہ الیکشن نا منظور کے نعرے لگاتے رہے، قبل ازیں پیپلز پارٹی کے رکن نادر مگسی نے رکنیت کا حلف اٹھالیا،نادر مگسی کے حلف اٹھانے کے بعد پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 112 تک جاپہنچی۔