کراچی:(بیورورپورٹ)سندھ کی نگراں کابینہ کے آخری اجلاس میں نگرانوں کے درمیان تلخیاں ،وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت میں جھگڑا،ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے دھمکیاں دیں۔
ذرائع کے مطابق دوران اجلاس مقبول باقر ، سعد خالد نیاز میں ہونےوالی زبانی توتکار ہاتھا پائی تک جا پہنچی، وزیر صحت نے کہامیری کوشش تھی نگراں حکومت میں عوام کےلئے کچھ کروں لیکن مجھے وزیراعلیٰ نے کام نہیں کرنے دیا،دونوں نے کابینہ کے دیگر اراکین کے سامنے ایک دوسرے کو تمہیں نہیں چھوڑوں گا جیسی دھمکیاں بھی دیں،نگراں کابینہ کے دیگر اراکین نے درمیان میں آکربیچ بچاﺅ کرایا۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ ، وزیر صحت میں جھگڑا، ایک دوسرے کو دھمکیاں
















