پشاور:(بیورورپورٹ) آئیں!سب ملکر ملک کو حقیقی جمہوریت کی راہ پر گامزن کریں،اے این پی نے 28 فروری کو کے پی اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا۔
صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان نے کہا عوامی نیشنل پارٹی کی احتجاجی تحریک سیاست میں فوج کے کردار کے خاتمے کےلئے ہے،تمام جمہوریت پسند، آئین و پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھنے والے عوام سے احتجاج کا حصہ بننے کی اپیل ہے، آئیں سب ملکر ملک کو حقیقی جمہوریت کی جانب گامزن کریں۔
ANPکا 28 فروری کو کے اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان
















