ظفروال:محبوبہ سے ملنے گئے نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل


ظفروال: (طارق اسحاق)تھانہ لیسر کلاں کے گاوں بڈالہ کوہلیاں میں نوجوان پر تشدد ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

شانی نامی نوجوان اپنی محبوبہ کوملنے گیا کہ گاوں کے لڑکوں کے ہتھے چڑھ گیا تشدد ہونے والے نوجوان کا تعلق بیراں کلاں گاوں سے بتایا جارہا ہے گاوں کے لڑکوں نے اپنی ہی عدالت لگا کہ لڑکے کو سزا دینا شروع کردی زنجیروں سے باندھ کر کپڑے اتار کر رات بھر تشدد کرتے رہے ۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا کہ کس طرح نوجواں لڑکے پر تشدد کیا جا رہا ہے لڑکے کے جسم پر موم پگلا کر جسم پر ڈالتے رہے میڈیا پر نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی اونارووال رانا طاہر رحمن خاں کے فوری نوٹس پر تین ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا ۔مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ڈی پی او نارووال نے صحافیوں کو یقین دہانی کروائی کہ تمام ملزمان کو جلد از جلدگرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دالوائیں گے۔