ن لیگ نے ہمیشہ ملکی ترقی کیلئے کام کیا ، خواجہ آصف

سیالکوٹ :( بیورورپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ ملکی ترقی و خوشحالی کےلئے کام کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر مبارکباد کے لیے آئے معززین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

خواجہ آصف نے کہاعدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے بعدآئی ایم ایف کو خط لکھے گئے اور اب پھر وہی تاریخ دہرائی جا رہی ہے اور آئی ایم ایف کو خط لکھے جا رہے ہیں، یہ خواہشات اور عزائم پاکستان دشمن قوتوں کے تو ہو سکتے ہیں کسی پاکستانی نام نہاد سیاسی گروہ کے نہیں،قائد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو اندھیروں سے نکالنے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔

ضلعی جنرل سیکرٹری شجاعت علی پاشا، سٹی سیکرٹری کاشف نیاز بٹ، ارشد بٹ، فرخ حفیظ بٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے نمائندہ ملک ذوالفقار احمد، ملک فیصل اعوان، میاں اشفاق، رانا وحید گڈو، اظہر بٹ، نجم الحق چودھری ، سید شاہد رضا، شیخ قدیر ، عاشر تبوی ،عمر بھلی، سیالکوٹ سے اقلیتی نشست پر منتخب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹرنیلسن عظیم ، مسیحی برادری کی نمائندہ، شکیلہ جاوید آرتھر بھی اس موقع پر یہاں موجود تھیں جبکہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے مسیحی برادری کے نمائندگان بھی انکے ہمراہ تھے۔