لاہور:(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں حامد خان گروپ نے میدان مار لیا۔
حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار اسد منظور بٹ نے6195ووٹ لیکر کامیابی سمیٹی ،مدمقابل عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار ثاقب اکرم گوندل 5768ووٹ حاصل کرسکے۔
میاں سردار علی نائب صدر،قادر بخش چاہل سیکرٹری ،فلک ناز گل فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئیں،الیکشن میں12ہزار سے زائد ووٹ کاسٹ کیے گئے،جیتنے والوں کے حامیوں نے جشن منایا،مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں حامد خان گروپ نے میدان مار لیا


















