سندھ اسمبلی کے باہر اپوزیشن کا احتجاج،خواتین سمیت متعدد گرفتار

کراچی: () سندھ اسمبلی کے باہر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔


دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے پر پولیس نے کارکنان کو حراست میں لیا۔ نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔



پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا، اسمبلی کے باہر واٹر کینن اور قیدیوں کی گاڑیاں پہنچا دی گئیں۔