عوامی و فلاحی منصوبوں پر کام بر ق رفتاری سے آگے بڑھایاجائے:مریم نواز

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوامی و فلاحی منصوبوں پر کام بر ق رفتاری سے آگے بڑھانے کی ہدایت کردی۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان ،آئی جی عثمان انور اور مختلف محکموں کے سیکرٹریز نے جاتی امرا رائیونڈ میں نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقاتیں کر کے انتظامی ،امن و امان اور محکمانہ امور پرتفصیلی بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز سے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری انڈسٹریز، سیکرٹری خوراک، سیکرٹری زراعت اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو بھی ملے، تمام سیکرٹریز نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی سے آگاہ کیا،نامزد وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی سیکرٹریز کو عوامی و فلاحی منصوبوں پر جاری کام کو بر ق رفتاری سے آگے بڑھانے کی ہدایت کردی۔