لاہور: (کورٹ رپورٹر)”تم نے مشکل میں ساتھ چھوڑا“،عمران خان کی بہنیں مسرت چیمہ پر برس پڑیں،خصوصی عدالت میں مسرت جمشید چیمہ نے عمران خان کی بہنوں کو مقدمات و روپوش ہونے کے دوران تکالیف سے آگاہ کیا ۔
عظمیٰ ،علیمہ خان نے مسرت جمشید چیمہ کو ڈانٹ پلا تے ہوئے کہاجب میرے بھائی کو ضرورت تھی تب آپ لوگ چھپے رہے، پارٹی پر مشکل وقت تھا تو آپ نے پریس کانفرنس کردی،مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ گئیں ، آپ تو بانی پی ٹی آئی کی سب سے قریب ترین تصور کی جاتیں تھیں اور اب مجھے مجبوریاں سنا رہی ہیں،سیاستدان تو جیل کے بغیر نامکمل تصور کیے جاتے ہیں،مسرت جمشید چیمہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی باتیں سن کر خاموش ہو گئیں۔
”مشکل میں ساتھ چھوڑا“،عمران کی بہنیں مسرت چیمہ پر برس پڑیں
















