حکومت خفیہ قوت چلائے گی،آئین ٹکڑوں کا نام ،کوئی حیثیت نہیں،فضل الرحمن

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)جے یوآئی سربراہ فضل الرحمن نے کہاہے خفیہ قوت حکومت چلائے گی،ملک میں آئین کی کوئی حیثیت نہیں،عا م انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ نے 75سالہ کرپشن کے ریکارڈ توڑ دئیے، آئین کاغذ کے چند ورقوں کے مجموعے کا نام ہے،حاکمیت اعلیٰ پارلیمنٹ نہیں ،ملازمین کی ہے، موجودہ نظام کےساتھ کس طرح چلیں گے۔

احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا ن لیگ ،پی پی روز ایک دوسرے کو بلیک میل کریں گے ،دیوار کے پیچھے خفیہ قوت حکومت چلائے گی،خیال تھا 2024 کا الیکشن منصفانہ و شفاف ہوگا لیکن ایک بار پھر خواہش و آئین کی بالادستی کو کچل دیا گیااگر 2 الیکشن مسلسل متنازع ہوں تو پھر پارلیمان کی اہمیت کیا ہوگی۔

جے یو آئی سربراہ نے کہااسٹیبلشمنٹ براہ راست مداخلت کرکے ایک ایک حلقے سے اپنی مرضی سے نمائندوں کو چنے گی تو عوام کا نمائندہ نہیں ہوگا،وردیاں عزت نہیں دیتیں بلکہ وردیوں میں کردار عزت دیتے ہیں، آئین چند ٹکڑوں کا نام ہے ،کوئی حیثیت نہیں، جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے،پارلیمنٹ میں میری قوت کسی اور کی مرہون منت ہے لیکن جب سڑکوں پر آوں گا تو اپنے زور بازو پر آوں گا۔

فضل الرحمن نے کہاکرسی بانٹ حکومت کی کوئی افادیت نہیں، پھونک پھونک کر آگے جا رہے ہیں،جب دفاعی قوت سیاسی قوت بن گئی تو تنقید میرا حق ہے، کیا پارلیمنٹ اتنی بڑی مجبوری بن جائے ممبر شپ کیلئے بوٹ چاٹتے رہیں۔