عمر ایوب ،بیرسٹر گوہر کی سنی اتحاد کونسل میں عدم شمولیت

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار وزیراعظم عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب آزاد حیثیت میں اسمبلی کا حصہ بنیں گے، پی ٹی آئی کے دونوں رہنماوں نے انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لینے کی وجہ سے آزاد حیثیت میں رہنے کو ترجیح دی،ترجمان پی ٹی آئی روف حسن نے تصدیق یا تردید کرنے سے گریز کیا۔