کاہنہ میں گرانفروش بے لگام، اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان پر

کاہنہ:(ملک اسلم )کاہنہ میںاشیاءخوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی۔ آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی،کاہنہ میں دوکاندار عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔

نشتر ٹاون کے علاقے کاہنہ،صواآصل اور گردونواح میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہوگئیں، آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کی کمر ٹوڑ کر رکھ دی ہے، شہریوں نے میڈیانما ئندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روز مرہ میں استعمال ہونے والی کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کی زندگیاں مشکل بنادی ہیں جیسے پھل، سبزیاں، گھی، دالیں، آٹا اور چینی سمیت دیگر اشیائ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے مگر متعلقہ انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں، شہریوں نے اعلی حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پایا جائے اور غریب عوام کو ہر ممکنہ ریلیف فراہم کیا جائے۔