ناانصافی قبول نہیں،لیب اٹنڈنٹ کا سروس سٹرکچر بنایا ئے،راناشاہد رفیق

ساہیوال: (بےورورپورٹ)لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن ساہیوال ڈویژن ساہیوال کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت رانا محمد شاہد رفیق صدر لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن ساہیوال ڈ ویژن نے کی جس میں ساہیوال کے صدر حیدر علی بٹ نے اور علی احمد صدر لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن ضلع پاکپتن اور ضلع اوکاڑہ سے صدر چوہدری مشتاق صدر لیب اٹینڈنٹ اےسوسی ایشن نے اپنی اپنی ضلعی باڈی کے ساتھ شامل ہوتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اجلاس میں ایجنڈا پیش کیا گیا بیسک تعلیم میٹرک سائنس کے ساتھ اور سکیل پہلا کیوں؟ یہ نا انصافی ناقابل قبول ہے اور ہمارا لیب اٹینڈنٹ کا سروس سٹرکچر بنایا جائے رول اینڈ ریگولیشن واضح کیا جائے اور پرموشن حکومت کے جاری کردہ لیٹر کے مطابق دی جائے اور پراپر ڈیوٹی لیب میں لی جائے تاکہ پریکٹیلز میں بچوں کا حرج نہ ہو اور سائنس لیب آباد رہیں تاکہ بچے تعلیم مستفید ہو سکیں اور لیب اٹینڈنٹ سے چوکی دار نیب قاصد مالی وغیرہ کا کام نہ لیا جائے۔ لیب اٹینڈنٹ سے صرف لیب کے متعلق ہی کام لیا جائے تاکہ لیبز میں سائنس تعلیم فروغ پاسکے۔