سانحہ9مئی، واثق قیوم نے عمران،بشریٰ کو ذمہ دار ٹھہرا دیا

راولپنڈی :(بیورورپورٹ)جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں پیشرفت، سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے عمران،بشریٰ کو ذمہ دار ٹھہرا دیا۔

واثق قیوم عباسی نے164کے بیان میں کہاعمران ، بشریٰ 9مئی واقعات کے ذمہ دار ہیں، راولپنڈی حساس ڈسٹرکٹ ، بانی پی ٹی آئی اکثر مجھے میٹنگز، ریلیوں کا کہتے تھے،عمران خان کی جانب سے جلسے میں کاغذ لہرایا گیا، پارٹی لیڈرشپ نے کہا احتجاج کرنا بانی پی ٹی آئی کی خواہش ہے،ریلی کی قیادت شاہ محمود قریشی، عامر محمود کیانی اور میں نے کی تھی، کارکن جی پی او چوک پر مسلسل پولیس اہلکاروں پر پتھرا ﺅکرتے رہے،پرویز الٰہی فوج اور اسٹیبلشمنٹ پر بہت تنقید کرتے تھے۔