اسلام آباد:(بیورورپورٹ) مذاکرات کادوسرا دور نتیجہ خیز،ن لیگ،ایم کیو ایم نے حکومتی سیٹ اپ میں ملکر چلنے پر اتفاق کرلیا۔
دونوں جماعتوں کے مذاکرات کا دوسرا دوراسلام آباد میں ہوا،ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مصطفی کمال ،فاروق ستار ،اسحاق ڈار، ایاز صادق، اعظم تارڑ اور ملک احمد خان شامل تھے۔
ایم کیو ایم کے مطابق دونوں جماعتوں نے ملک میں سیاسی، جمہوری و معاشی استحکام کیلئے مفاہمت و باہمی تعاون کاعمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا ،وسائل، اختیارات و اقتدار کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کی بنیاد پر حکومت سازی کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا، سندھ کے شہری علاقے کے حقوق کے تحفظ بلخصوص کراچی کی معاشی و اقتصادی اہمیت کو بحال کرنے کیلئے ملکر آگے بڑھا جائے گا،دونوں جانب سے حکومت سازی کے سلسلے کو آگے بڑھانے کیلئے وفود کی مزید ملاقاتیں متوقع ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو پہلے مرحلے میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، پورٹس اینڈ شپنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کی وزارت ملنے کاامکان ہے۔
مذاکرات کادوسرا دور نتیجہ خیز،ن لیگ،ایم کیو ایم کا حکومتی سیٹ اپ میں ملکر چلنے پر اتفاق
















