13جماعتیں مخصوص نشستوں سے آﺅٹ،پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے رحم وکرم پر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جے یوآئی،جماعت اسلامی،اے این پی ،تحریک لبیک سمیت 13جماعتیں قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی دوڑ سے آﺅٹ، ن لیگ 20، پی پی 13، ایم کیو ایم کو 5 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ،پی ٹی آئی کا مستقبل الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ہے۔

انتخابی اخراجات و گوشوارے جمع کرانے کا آخری روز گزرنے کے بعد الیکشن کمیشن نے خواتین ،اقلیتی مخصوص نشستوں کیلئے ہوم ورک شروع کردیا۔

مخصوص نشستوں سے باہر ہونے والی جماعتوں میںمرکزی مسلم لیگ ، نیشنل پارٹی ، بلوچستان عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی،پختونخوا ملی عوامی پارٹی ،گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ، پی ٹی آئی پارلیمنٹرین بھی شامل ہیں۔

آئی پی پی، مسلم لیگ ضیاء،ق لیگ کو بھی مخصوص نشستوں کے حصول میں مشکلا ت درپیش ہیں، ن لیگ کو قومی اسمبلی میں 16خواتین ،5 اقلیتیں،پیپلز پارٹی 11 خواتین،2 اقلیتیں،ایم کیو ایم کوخواتین 4 اور ایک اقلیتی نشست ملنے کاامکان ہے،پی ٹی آئی کی27مخصوص نشستوں کافیصلہ الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ہے، الیکشن کمیشن کی صوابدید پر خواتین کی23،4 اقلیتی نشستیں سنی اتحاد کونسل کو ملیں گی۔