نو منتخب ممبران قومی اسمبلی کی سہولت کےلئے فیسیلی ٹیشن سینٹر قائم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نو منتخب ممبران قومی اسمبلی کی سہولت کےلئے فیسیلی ٹیشن سینٹر قائم کر دیا گیا،ترجمان کے مطابق کمیٹی روم نمبر 2میں قائم فیسلیٹیشن سینٹر میں نومنتخب معزز ممبران کی رجسٹریشن کے علاوہ کارڈز و دیگر ضروری دستاویزات کےلئے فوٹو بنائے جائیں گے۔

سینٹر قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس تک صبح 10بجے سے سہ پہر 3بجے تک نومنتخب ممبران قومی اسمبلی کی رجسٹریشن کیلئے خدمات سر انجام دیتا رہے گا، نومنتخب ممبران سے درخواست ہے وہ رجسٹریشن کے سلسلے میں کسی دشواری سے بچنے کیلئے اپنی رجسٹریشن کیلئے تشریف لائیں،نومنتخب ممبران قومی اسمبلی رجسٹریشن کےلئے اپنے قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر ضروری دستاویزات ہمراہ رکھیں۔