پھول نگر:خضریہ روڈ کے کھلے مین ہول حادثات کا سبب

پھول نگر:( نامہ نگار) پھول نگر کے نئے تعمیر شدہ خضریہ روڈ کے کھلے مین ہول حادثات کا سبب بننے لگے، بارہاآگاہی کے باوجود بلدیہ پھول نگر کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی،اہل علاقہ کا شدید احتجاج،ڈی سی قصور اور مقامی انتظامیہ سے فوری نوٹس کا مطالبہ کردیا۔

پھول نگر کا خضریہ روڈ تو تعمیر ہو گیا لیکن اس کے کھلے مین ہول آج تک بند نہ کئے جا سکے جو کہ آئے روز حادثات کا سبب بننے لگے ہیںان مین ہول کی بابت بارہا بلدیہ حکام کو مطلع کیا گیا لیکن آج تک کسی نے بھی اس طرف دھیان نہیں دیا شاید کہ وہ کسی جان کے ضیاع کا انتظار کر رہے ہیں ،اہل علاقہ بغیر ڈھکن کے مین ہولز کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور اپنے بچوں کو گھروں میں محصور کیا ہوا ہے، اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ بیرون اڈا سے لنگڑے والی ڈھاری کی طرف جانےوالے خضریہ روڈ پر واقع مین ہولز کو فوری بند کیا جائے ۔