منظم دھاندلی کے تحت ووٹوں کی تعداد تبدیل کی گئی: ہمایوں اختر

تاندلیانوالہ:(نمائندہ مشرق)آئی پی پی کے سینئر نائب صدر این اے 97 ٹکٹ ہولڈر ہمایوں اخترخان اور ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی پی پی 102 سردار سکندر حیات جتوئی کی جانب سے نجی ہال میں بڑے عوامی اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔

ہمایوں اختر خان اور سردار سکندر حیات جتوئی کی جانب سے کئے گئے عوامی اجتماع میں معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی،ہمایوں اختر خان اور سردار سکندر حیات جتوئی نے معززین علاقہ کا شکریہ ادا کیا،ہمایوں اختر خان نے کہا ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت اور علاقہ کی ترقی ہے ،نوجوانوں کسانوں اور معززین علاقہ کی خدمت ہمارا عزم ہے ،سروے رپورٹ میں ہمارا پینل سب سے آگے تھا،ہم ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائیں گے اور بتائیں گے کیسے دھندلی کرائی گئی تھی، جو کہتے تھے ہم بھاگ جائیں گے ہم آج بھی عوام میں موجود ہیں،منظم مبینہ دھاندلی کے تحت ووٹوں کی تعداد تبدیل کی گئی ہے جو کہتے تھے کہ یونیورسٹی بنائیں گے اب بنا کر دکھائیں،نئی بننے والی حکومت ایک سال سے زیادہ نہیں چلے گئی،تقریب کے اختتام پر این اے 97کی سوشل میڈیا ٹیم کو اعزازی شیلڈ تقسیم کی گئی۔