گوجرانوالہ: (بیورورپورٹ)سٹی پولیس آفیسر ایاز سلیم کی ہدایات پرگوجرانوالہ پولیس کے چاق و چوبنددستے نے اوجلہ کلاں کے شہداءکی بتیسویں برسی پر شہید کو سلامی دی اور فاتحہ خوانی کی، اوجلہ کلاں کے شہداءجنہوں نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے 19 فروری 1992 کو اپنے فرض کی خاطر جانیں قربان کرنے سے گریز نہ کیا،اس اہم دن پر ہم ان بہادرپولیس افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،شہید ہونےوالے پولیس افسران میںسب انسپکٹر فاروق خان، سب انسپکٹر سیف اللہ بٹ، ہیڈ کانسٹیبل خدا داد، کانسٹیبل محمد اعظم، کانسٹیبل محمد افضل، کانسٹیبل افتخار احمد اور کانسٹیبل محمد ارشد شامل تھے۔
اسی موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ہم اپنے شہداءکے پیچھے چھوڑے گئے خاندانوں اور پیاروں سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔جنہوں نے جو درد برداشت کیا اور برداشت کر رہے ہیں۔ وہ ہمارے ہیروز کی وردی میں دی گئی قربانیوں کی واضح یاد دہانی ہے۔
گوجرانوالہ پولیس کے چاق و چوبنددستے کی شہدا کو سلامی
















