سنی اتحاد کونسل میں شامل مزید امیدواروں کے بیان حلفی جمع

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سنی اتحاد کونسل میں شامل مزید امیدواروں نے بیان حلفی جمع کردئیے،الیکشن کمیشن میںمجموعی طور پر جمع کرائے گئے سرٹیفکیٹ کی تعداد80سے متجاوز کر گئی۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل نے کہاصوبائی اسمبلیوں سے کامیاب آزاد امیدواروں کے بیان حلفی بھی جلد جمع کرا دئیے جائیں گے،مخصوص نشستوں کےلئے ترجیحی فہرست بھی جلد جمع ہوگی۔