لاہور:(اپنے رپورٹر سے)بلوچستان ،پنجاب سے مزید4اراکین اسمبلی ن لیگ کاحصہ بن گئے،بلوچستان سے منتخب 2آزاد اراکین اسمبلی ولی اور عبدالخالق خان نے شہبازشریف سے ملاقات کرکے پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔
صدر ن لیگ شہبارشریف نے ولی ،عبد الخالق خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاآپ نے پاکستان کے استحکام کےلئے جو کردار ادا کیا لائق تحسین ہے، پاکستان کو انتشار نہیں استحکام کی ضرورت ہے،مسائل لڑائی نہیں بات چیت اور ملکر چلنے سے ہی حل ہو سکتے ہیں ملکی ترقی کےلئے بلوچستان کی ترقی کو اولین تقاضا سمجھتے ہیں۔
دریں اثنا نامزدوزیراعلیٰ مریم نواز سے پی پی 180قصور سے کامیاب احسن رضاخان اور پی پی 128جھنگ فور سے کرنل (ر) غضنفر قریشی نے ملاقات کر کے ن لیگ کو جوائن کیا،اس موقع پر مریم نواز نے کہا آپ کی حمایت ملک کو تباہی سے ترقی کی طرف واپس لائے گی، انتشار ختم کرکے پاکستان کو استحکام کی طرف لیجاناچاہتے ہیں،پنجاب کی ترقی اور عوام کو ریلیف دینے کی جامع حکمت عملی تیار کرلی ،تعمیر، خوشحالی کی روایت کو نئے جذبے سے آگے بڑھائیں گے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















