کارپوریشن سیوریج لائنز کی صفائی کا کام تیز کرے: کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے ہائی سٹریٹ کی سیوریج لائنوں کی صفائی کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، کمرشل ایریا میں سیوریج مسائل سے خریداری کے لئے آنے والے افراد پریشانی کا شکار ہیں، کارپوریشن سیوریج لائنوں کی صفائی کے جاری کام کو تیز کرے،کمشنر شعیب اقبال سید۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، اے سی جنرل علیزہ ریحان، پسپ پروگرام کے سٹی منیجر اسجد خان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی، انہوں نے ہائی سٹریٹ کے تمام چوراہوں کے جاری کام کو جلد مکمل کرنے اور میڈین میں پودے لگانے کی بھی ہدایت کی۔ کمشنر نے پسپ پروگرام کے تحت سیوریج لائنیں بچھانے کے بعد سڑکوں کی بحالی کا کام جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ سٹی منیجر پسپ پروگرام اسجد علی نے بتایا کہ فرید ٹاﺅن میں 24انچ سیوریج لائن ڈالنے کا کام دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے جسے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر لیا جائیگا۔