لاہور(قمر عباس نقوی )ایم ڈی واسا کا پانی کی ضیاع پر صارفین کے چالان کرنے کا منصوبہ، مفاد پرست ملازمین کی طرف سے بوگس چالان کرکے مبینہ طور پر رشوت وصولی،چالان نوٹس ایس ڈی او کی سٹیمپ اور سیریل نمبر کے بغیر صارف کو جاری، کمپیوٹر میں اندراج کا عمل نہ ہونے سے محکمے کو بھاری مالی نقصان پہنچانے کا انکشاف۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں واسا لاہور کی جانب سے پانی کے ضیاع کی روک تھام اور خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے خلاف تمام ٹاﺅنز میں ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں جن کو متعلقہ ٹاﺅنز کے علاقہ میں سروے کرکے پانی کے ضیاع کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی خاطر ذمہ داری دے رکھی ہے۔ اس حوالے سے فیلڈ ملازمین کو متعلقہ سب ڈویژن کے ایس ڈی او کی جانب سے چالان نوٹسز فراہم کئے گئے ہیں جن پر ایس ڈی او کی جانب سے اسٹیمپ اور دستخط سے چالان جاری کئے جا رہے ہیں جو کہ صارف کو پراپرٹی کی نوعیت کے مطابق چالان کرتے ہوئے گھریلو صارف کو 10ہزار اور کمرشل صارف کو 20ہزار تک کیا جا رہا ہے جس کا اندراج متعلقہ سب ڈویژن میں کمپیوٹر اندراج کروایا جاتا ہے جس کو ٹاﺅن کے گروپ میں اپ ڈیٹ کر دیا جاتا ہے اس چالان کو الائنڈ بینک میں جمع کروانے کی ہدایات جاری کی جارہی ہیں ذرائع کے مطابق مختلف ٹاﺅنز میں فیلڈ ملازمین کی جانب سے بوگس چالان جاری کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے جس پر متعلقہ ایس ڈی او کی نہ ہی اسٹیمپ اور نہ ہی دستخط موجود ہیں جبکہ متعدد ٹاﺅنز میں اصلی چالان فارم کو بھی کمائی کرنے کا زریعہ بنا رکھا ہے جس کی بنیادی وجہ چالان فارم پر سریل نمبر کا نہ ہونا اور چالان فارم فوٹو کاپی کو استعمال کرنا بھی ہے فیلڈ افسران و ملازمین کی جانب سے چالان کو قانونی کرنے کی خاطر کمپیوٹرائزڈ کے عمل کی بجائے زاتی طور پر ہی محدود رکھا جا رہا ہے اس سے محکمہ کو مالی نقصان پہنچایا جارہا ہے اور ایم ڈی واسا کا پانی کے ضیاع کے روک تھام کی منصوبہ بندی کا ناکام بنانے کی منصوبہ بندی اختیار کی جارہی ہے ذرائع کا مزید کا کہنا ہے کہ سب انجینئرز اور دیگر فیلڈ سٹاف کے گٹھ جوڑ سے فیلڈ میں جعلی چالان فارم جاری کئے گئے ہیں واسا ترجمان کا کہنا ہے کہ پانی کے ضیاع پر ایم ڈی واسا کی جانب سے خلاف ورزی کرنے والے صارف کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں جس پر فوری چالان فارم جرمانہ کی شکل میں جاری کئے جا رہے ہیں اس میں اگر کسی بھی ملازم کی جانب سے جعلی چالان فارم جاری کئے گئے ہیں اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
پانی کے ضیاع پر صارفین کے چالان، واسا کے مفاد پرست ملازمین کی طرف سے رشوت وصولی کا انکشاف
















