کراچی:(بیورورپورٹ)سندھ میں بھی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کی گونج،فریال تالپور فیورٹ بن گئیں،ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے بعض رہنما فریال تالپور کو سندھ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ نامزد کرانا چاہتے ہیں جبکہ بلاول بھٹو کی خواہش ہے مراد علی شاہ کو وزیراعلی نامزد کیا جائے۔
پیپلز پارٹی کے حلقوں میں وزارت اعلیٰ کےلئے مراد علی شاہ پسندیدہ امیدوار ہیں،آصف زرداری کا اعتماد رکھنے والے شرجیل میمن اور ناصر شاہ بھی دوڑ میں شامل ہیں،نئے وزیراعلی کا فیصلہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی باہمی مشاورت سے ہوگا۔
سندھ میں بھی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کی گونج،فریال تالپورفیورٹ
















